Live Updates

نوازشریف کا عمران خان کے لفٹر سے گرکرزخمی ہونے پر (کل ) انتخابی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان، عمران خان کے زخمی ہونے پردْکھ ہوا،دْعاگو ہوں کہ وہ جلدصحت یاب ہوکرمیدان میں آئیں ، پاکستان کا مستقبل عوام کے ہاتھوں میں ہے، نوجوان نسل نئے پاکستان کی تعمیر کرے گی، ہمارے دور میں خود کش دھماکے، بے روزگاری اور مہنگائی نہیں تھی، ایٹمی دھماکا کر کے پاکستان کی عزت کروائی ، گیارہ مئی کو شیر ایسا دھاڑے گا ، سب بھاگ جائیں گے ، عوام سنجیدگی سے ملکی حالات کے بارے میں سوچیں ، ہاتھ میں بلا اٹھا کر گھومنے والے ملک کی خدمت کیسے کریں گے ، ووٹ مجھے نہیں پاکستان کو مصیبتوں سے نکالنے کے لئے دیا جائے ، زرداری،گیلانی ، (ق) لیگ اور باقی سب ہمیں گالیاں دے رہے ہیں ، میری غیرت گوارہ نہیں کرتی کہ تہذیب کے دائرے سے باہر جاؤں، نوجوانوں کو انکی گھر کی دیلیز پر قرضہ ملے گا ، رحمن ملک جھوٹوں کا آئی جی ہے ،برسراقتدار آکر ملک کو پھر سے ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے، پشاور سے کابل تک اور ملک بھر میں موٹروے کا جال بچھائیں گے، پاکستان میں کوئی بیروزگار نہیں رہے گا،مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کاانتخابی جلسہ سے خطاب

منگل 7 مئی 2013 00:01

راولپنڈی /ہری پور /ایبٹ آباد /صوابی/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لفٹر سے گر کر زخمی ہونے پر (کل ) بدھ کواپنی تمام انتخابی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے زخمی ہونے پردْکھ ہوا،دْعاگو ہوں کہ عمران خان جلدصحت یاب ہوکرمیدان میں آئیں ، پاکستان کا مستقبل عوام کے ہاتھوں میں ہے، نوجوان نسل نئے پاکستان کی تعمیر کرے گی، ہمارے دور میں خود کش دھماکے، بے روزگاری اور مہنگائی نہیں تھی، ایٹمی دھماکا کرکے کے پاکستان کی عزت کروائی،عوام کی سہولت کے لئے موٹر وے تعمیر کی گئی، گیارہ مئی کو شیر ایسا دھاڑے گا کہ سب بھاگ جائیں گے ، عوام سنجیدگی سے ملکی حالات کے بارے میں سوچیں ، عوام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں ، مشرف نے لوڈ شیڈنگ کا تحفظ دیا تو زرداری نے اسے حل کرنے کی بجائے مزید بڑھایا ، ہاتھ میں بلا اٹھا کر گھومنے والے ملک کی خدمت کیسے کریں گے ، ووٹ مجھے نہیں پاکستان کو مصیبتوں سے نکالنے کے لئے دیا جائے ، آج زرداری،گیلانی ، (ق) لیگ اور باقی سب ہمیں گالیاں دے رہے ہیں ، میری غیرت گوارہ نہیں کرتی کہ تہذیب کے دائرے سے باہر جاؤں،پشاور میں نئے بینکوں کی شاخیں کھولیں گے ، نوجوانوں کو انکی گھر کی دیلیز پر قرضہ ملے گا ، رحمن ملک جھوٹوں کا آئی جی ہے ،برسراقتدار آکر ملک کو پھر سے ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے، پشاور سے کابل تک اور ملک بھر میں موٹروے کا جال بچھائیں گے، پاکستان میں کوئی بیروزگار نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی کو شیر ایسا دھاڑے گا سب مخالفین بھاگ جائیں گے ۔ عوام سنجیدگی سے ملکی حالات کے بارے میں غور کریں ۔ انتخابات میں کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ مشرف کا دیا ہوا تحفہ ہے اور آج ملک بھر میں 18،18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ۔ قوم صدر سے پوچھے کہ انہوں نے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا ۔

زرداری خود پردے کے پیچھے بیٹھا ہے اور اس کے اشتہار چل رہے ہیں ۔ ہاتھ میں بلا اٹھا کر گھومنے والے ملکی خدمت کیسے کریں گے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ ووٹ مجھے نہیں بلکہ پاکستان کو مصیبتوں سے نکالنے کے لئے دیا جائے ۔ اس وقت پاکستان عالمی تنہائی کا شکارہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج زرداری گیلانی (ق) لیگ اور باقی سب ہمیں گالیاں دے رہے ہیں ۔ میری غیرت گوارہ نہیں کرتی کہ مخالفین کی طرح بدتہذیب ہوجاؤں ۔

انہوں نے کہا کہ صوابی سے گزرنے والے موٹروے ہم نے بنائی تھی اب (ن) لیگ پھر برسراقتدار آکر ملک کو مزید اندھیروں میں نہیں رہنے دی گی ۔ قوم کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ اقتدار میں آکر صوابی کو گیس فراہم کریں گے ۔ (ن) لیگ پاکستان کو خطے میں صف اول کا ملک بنائے گی ۔ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ11مئی کو تبدیلی نہیں ،انقلاب آئے گا ، فاٹا غیور لوگوں کا علاقہ ہے ، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ، مشرف اور زرداری نے ملکی حالات خراب کیے ، پشاور میں نئے بینکوں کی شاخیں کھولیں گے ، نوجوانوں کو انکی گھر کی دیلیز پر قرضہ ملے گا ، رحمن ملک جھوٹوں کا آئی جی ہے ،برسراقتدار آکر ملک کو پھر سے ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے، پشاور سے کابل تک اور ملک بھر میں موٹروے کا جال بچھائیں گے، پاکستان میں کوئی بیروزگار نہیں رہے گا۔

پشاور میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 11مئی کو تبدیلی نہیں انقلاب آئے گا ، نوجوان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں ۔ ظفر اقبال جھگڑا نے کبھی میرا ساتھ نہیں چھوڑا ، مجھے ان پر ناز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف اور زرداری نے پاکستان کے حالات خراب کیے جس کیوجہ سے ملک بھر میں بدامنی بے روزگاری اور غربت پھیل چکی ہے ۔ ہمارے دور میں ترقی اپنے عروجوں پر تھی ، ہمارے دور میں کبھی خود کش دھماکہ نہیں ہوا ، خود کش دھماکے پرویز مشرف کی دین ہے اور زرداری نے ان کو مزید پھیلا دیا ۔

(ن) لیگ نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔ ہم برسراقتدار آکر ملک کو پھر سے ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے ۔ فاٹا غیور لوگوں کا علاقہ ہے ، اسے امن کا گہورا بنائیں گے ۔ پشاور سے کابل تک اور ملک بھر میں موٹروے کا جال پھیلائیں گے ۔ ہم آئے تو پاکستان میں کوئی بیروزگار نہیں رہے گا ۔ پشاور میں ملک بھر کی طرح نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضہ دینے والے بینکوں کی شاخیں کھولیں گے جس کے ذریعے نوجوانوں کے درخواست دیتے ہی قرضہ ان کی دہلیز پر پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں عوام کی مت مارنے والوں کی مت مار دینگے، مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والے آپ کے ووٹ کے حق دار نہیں، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی کو کوئی غلطی نہ کرنا ورنہ پاکستان پھر سے 20سال پیچھے چلا جائے گا ۔ 11مئی کو شیر کی گرج سے کھلاڑی ، شکاری اور مداریبھاگ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں لٹ مار کا میلا نہیں لگا تھا ہر طرف امن اور خوشحالی تھی ۔

نوجوانوں کو کاروبار کے لئے بینکس گھر کی دہلیز پرقرضہ فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا ووٹ تقسیم کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔ سب ایک ہوکر (ن) لیگ پر حملہ آور ہیں لیکن عوامی جذبہ بتارہا ہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار ہی جیتیں گے ۔ ہم حکومت میں آکر ریلوے اور پی آئی اے کو پھر سے ٹھیک کریں گے ۔ الیکشن کا دن تقدیر بدلنے کا دن ہے عوام شیر پر مہر لگائے تاکہ پاکستانی عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے زخمی ہونے پردْکھ ہوا،دْعاگوہیں کہ عمران خان جلدصحت یاب ہوکرمیدان میں آئیں،عمران خان کے زخمی ہونے پر(کل ) بدھ کی تمام انتخابی مہم منسوخ کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹوکے زخمی ہونے کے بعدسیاسی جماعت کاپہلارہنماتھاجو ہسپتال پہنچا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں تھیں۔اِس موقع پر نوازشریف نے عمران خان کی صحت یابی کے لئے دْعا بھی کرائی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات