Live Updates

عمران خان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان، بہتری محسوس کرنے پر خطاب کی اجازت دے سکتے ہیں، میڈیا بریفنگ، حادثہ سازش نہیں انسانی غلطی تھی ،عمران خان

بدھ 8 مئی 2013 14:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2013ء) شوکت خانم اسپتال لاہور کے ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،وہ آیندہ 2،تین دن تک بیڈ ریسٹ پر رہیں گے تاہم عمران خان از خود بہتر محسوس کریں تو انہیں خطاب کی اجازت دے سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عمران خان کو آئی سی یو سے کچھ دیر میں منتقل کردیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ریڑھ کی ہڈی مکمل طور پر ٹھیک ہے۔ دوسری جانب عمران خان نے کہا ہے کہ پیش آنے والا حادثہ سازش نہیں انسانی غلطی تھی ، بلٹ پروف جیکٹ نہ پہنی ہوتی تو کمر ٹوٹ جاتی ،انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔دوسری جانب اسپتال میں عوام کی طرف سے پھول بھیجنے کاسلسلہ جاری ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات