آئندہ سیا ست میں جے یو آئی کا اہم کردار ہو گا،ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے،عوام کو جبر اور ظلم کے نظام سے نجات دلائیں گے، سیا ست کو وڈیروں اور جاگیر داروں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے، انگریز نے ملک میں طبقاتی نظام وراثت میں چھوڑا ،غریب عوام کو عام انتخابات میں سر مایہ دار اور جا گیر دار طبقے کی غلامی سے نکلنے کا فیصلہ کر نا ہو گا ،ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لیئے مزدور کو اس کا حق دینا ہو گا، ماضی میں حکمرانوں نے آنکھیں بند کر کے بلا جواز امریکہ کی حمایت نے ملک کو بد امنی میں مبتلا کر دیا ،جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مو لا نا فضل الرحمن کااجتماعات سے خطاب

بدھ 8 مئی 2013 23:56

ڈیرہ اسماعیل خان/ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مئی۔ 2013ء) جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ سیا ست میں جے یو آئی کا اہم کردار ہو گا،ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے،عوام کو جبر اور ظلم کے نظام سے نجات دلائیں گے، سیا ست کو وڈیروں اور جاگیر داروں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے، انگریز نے ملک میں طبقاتی نظام وراثت میں چھوڑا ،غریب عوام کو عام انتخابات میں سر مایہ دار اور جا گیر دار طبقے کی غلامی سے نکلنے کا فیصلہ کر نا ہو گا ،ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لیئے مزدور کو اس کا حق دینا ہو گا، ماضی میں حکمرانوں نے آنکھیں بند کر کے بلا جواز امریکہ کی حمایت نے ملک کو بد امنی میں مبتلا کر دیا ۔

وہ بدھ کو ڈی آئی خان ،ٹانک اورلکی مروت میں مختلف مقامات پر انتخابی اجتماعات سے خطاب گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے پار لیمنٹ میں چھوٹے حجم کے باوجود اسلامی اقدار دینی مدارس اور دینی طبقات کے تحفظ کی جدجہد کی اور کامیابی حاصل کی انہوں نے کہا اسلامی اقدار کو بڑے کمزور انداز میں پیش کیا جا رہا ہے جبکہ مغربیت کو خاص ذہنیت کے ساتھ پروان چڑھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کے تابع جمہوریت کی بات کر تے ہیں ہماری سیا ست اسلام کے تابع ہے مو لا نافضل الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ یا کسی اور ادارے کو یہ حق نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے آئین وقانون کے خلاف کوئی حکم صادر کرے انہوں نے کہا کہ ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ خارجہ پالیسی کا محور بیرونی مفادات میں نہیں ہمارے مفادات میں ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم باوقار اور محترم معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک کوسیکولر ریاست بنانے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں اور رہے گی انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لادین ریاست بنانے والوں کے لیئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ انتخا بات کے قریب پر تشدد واقعات افسوسناک ہیں انہو ں نے کرم ایجنسی،ہنگومیں جے یو آئی کے جلسوں پر بم دھماکوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا نگران حکومت امن وامان کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری کرے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان، مال، عزت کا تحفظ نگران حکومت کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کار کنو ں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم کو مزید تیز کریں اور عوام کے ساتھ رابطے بڑھائیں اور اپنے منشورسے آگاہ کریں ۔