Live Updates

معروف اداکارہ میرا کااپنی والدہ شفقت بخاری کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ہارون آبادکادورہ ، مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر لوگوں کو ووٹ دینے کی اپیل، ہارون آباد کی رہائشی ہوں ،اس شہرسے میرا نہ ختم ہونے والارشتہ ہے،اس مٹی کی محبت مجھے شوبز کی زندگی سے یہاں ٹوٹی پھوٹی ہوئی گلیوں میں کھینچ لائی ہے ،میری ماں ہارون آباد کی عوام کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہیں ، اداکارہ میراکی لوگوں سے گفتگو

بدھ 8 مئی 2013 23:58

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مئی۔ 2013ء) لالی وڈ اور بالی وڈ کی مشہور فلم سٹار اداکارہ میرا اپنی والدہ شفقت زہرہ بخاری کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ہارون آباد پہنچ گئی اور ہارون آباد سمیت دیگر علاقہ جات میں جاکر گھر گھر جا کر عوام سے اپنی والدہ شفقت زہرہ بخاری کے لئے ووٹ کی اپیل کرنا شروع کر دی ہے ۔اداکارہ میرا اپنی والدہ شفقت زہرہ اور خالہ کے ساتھ مل کر شہر ہارون آباد کی مختلف آبادیوں میں جاکر عوام سے گھر گھر جا کر ووٹ مانگ رہی ہیں ۔

اس موقع پر اداکارہ میرا خواتین سمیت مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے افرادسے ووٹ کی اپیل کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کا یقین دہانی بھی کروا رہی ہے ۔خواتین نے اداکارہ میرا کی آمد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کی والدہ شفقت زہرہ بخاری کو اپنے ووٹ دینے کا وعدہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہارون آباد کی رہائشی ہوں اور ہارون آباد سے میرا ناختم ہونے والارشتہ ہے جس کی مٹی کی محبت مجھے شوبز کی زندگی سے یہاں ہارون آباد کی ٹوٹی پھوٹی ہوئی گلیوں میں کھینچ لائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری ماں کے خیالات بہت عظیم ہیں وہ ہارون آباد اس کی عوام کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہیں جو کہ اس سے پہلے کسی بھی امیدوار نہیں کیا ہے ۔بدقسمتی سے ماضی میں یہاں سے ووٹ لے کر ممبراں اسمبلی بننے والے لاہور اور اسلام آباد کو ڈیرہ بنا لیتے ہیں اور ان شہروں کی رنگینوں میں کھو جاتے ہیں ۔اس موقع پر اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی283نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بارے میں جب مجھے پتہ چلا کہ وہ لفٹر سے گر کر شدید زخمی ہوگئے ہیں تو میں نے اپنی انتخابی مہم کو ختم کر کے اللہ کے حضور ان کے صحت یابی کے لئے دعا کی میری ہمدری عمراں خان کے ساتھ ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات