Live Updates

عمر ان خان کی صحت یابی کیلئے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد،تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنوں کی داتا دربار پر حاضری،عمران خان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا

بدھ 8 مئی 2013 23:59

لاہور /اسلام آباد/پشاور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مئی۔ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی صحت یابی کیلئے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنوں نے داتا دربار پر حاضری دی اور عمران خان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی ، پشاور میں پی کے دو کے انتخابی دفتر میں چیئرمین تحریک انصاف کی صحت یابی کے لیے قرآن خوانی کی گئی جس میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری شوکت علی یوسف زئی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی قرآن خوانی کے بعد عمران خان کی صحت یابی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات