Live Updates

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں جو پیش کروں گا وہ دنیا دیکھے گی ، شریف برادران چور بھی ہیں اور چتر بھی، ثابت کروں گا یہ جھوٹے ، اور کرپٹ ہیں ، اپنے اتحادیوں اور پارٹی کی طرف سے پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں ،سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی عمران خان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 8 مئی 2013 00:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مئی۔ 2013ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ابھی میں نے تین آئٹم ہی پیش کئے ہیں تو شریف برادران بوکھلاگئے ہیں ، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں جو پیش کروں گا وہ دنیا دیکھے گی ، شریف برادران چور بھی ہیں اور چتر بھی ، میں ثابت کروں گا یہ جھوٹے ، منافق اور کرپٹ ہیں ، اپنے اتحادیوں اور پارٹی کی طرف سے پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں ۔

عمران خان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ میرے پاس شریف برادران کے ثبوتوں کیساتھ درجنوں کیسز ہیں ، میں انہیں کہتا ہوں آئیں میر ے ساتھ بیٹھیں اور ثابت کریں میں جو چیزیں پیش کر رہا ہوں وہ جھوٹ ہیں۔ میں نے انہیں کہا تھاکہ صدر مملکت اور ہماری پارٹی قیادت کو گالیاں نہ دو لیکن یہ باز نہیں آئے ۔

(جاری ہے)

اب میں چوبیس گھنٹوں میں جو دکھاؤں گا وہ دنیا دیکھے گی ، اس کے بعد لاہور کے لوگ انہیں ووٹ کیا انکی شکل تک نہیں دیکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ا بھی میں نے تین آئٹم پیش کئے جو ملا کر ایک آئٹم بنتا ہے لیکن یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں میرے پاس تو ان کے ثبوتوں کے ساتھ درجنوں کیسز ہیں ۔ یہ چور بھی ہیں اور چتر بھی ، میں ثابت کروں گا یہ جھوٹے منافق او رکرپٹ ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات