سرکاری سکولوں،محکمہ صحت کی ڈسپنسری ،دھنہ میں قائم غیر قانونی منی ہسپتالوں اور نجی تعلیمی اداروں کا قبلہ درست کیا جائے، عوام علاقہ ڈونگی کا وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ‘ چوہدری یاسین اور مطلوبہ انقلابی سے مطالبہ

جمعرات 9 مئی 2013 15:12

ڈونگی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9مئی 2013ء) آواز پریس کلب ڈونگی کے صحاافیوں کے دورہ دھنہ کے دوران عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید ،سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین اور وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سکولوں،محکمہ صحت کی ڈسپنسری ،دھنہ میں قائم غیر قانونی منی ہسپتالوں اور نجی تعلیمی اداروں کا قبلہ درست کیا جائے ،معیاری تعلیم ،صحت کی مناصب سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کا فرض اور عوام کا حق ہے ،عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز مڈل سکول کی عمارت جہاں پر بوائز مڈل سکول قائم ہے کہ رقبے کو لینڈ مافیا سے واگزار کروایا جائے ،6سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ڈسپنسر کو فوری معطل کر کے اسکی جگہ فرض شناس ڈسپنسر تعینات کیا جائے ،اور تعلیم کے نام پر کاروبار کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کا بھی محاسبہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :