Live Updates

کمزورحکومت بنی تو ملکی معیشت سنبھل نہیں پائے گی‘الیکشن میں آ زمائے ہوئے ناکام سیاستدانوں کی کامیابی کے ذمہ دار عوام ہونگے‘ نواز شریف کی عمران خان کی صحت کیلئے دعا سے کاروباری برادری نے سکھ کا سانس لیا ‘ (ن) لیگ اور تحریک انصاف ملک بچانے کی خاطر ہاتھ ملائیں، پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کی پنجاب فورم کے صدر بیگ راج سے بات چیت

جمعرات 9 مئی 2013 16:52

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9مئی 2013ء ) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ اگر انتخابات کے نتیجے میں مضبوط حکومت کے بجائے مخلوط حکومت بنی تو ملکی معیشت سنبھل نہیں پائے گی ۔ غیر ملکی سرمایہ کار صرف مضبوط حکومت اور مربوط پالیسیوں کے بعد ہی پاکستان کا رخ کریں گے ورنہ انھیں راغب کرنا ناممکن ہو گا۔

الیکشن میںآ زمائے ہوئے ناکام سیاستدانوں کی کامیابی کے ذمہ دار عوام ہونگے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہ بات پنجاب فورم کے صدر بیگ راج سے موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ کمزور حکومت آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا سامنا نہیں کر سکے گی اور ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ایک ہی طرح کے معاشی بحالی کے پروگرام رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد میں بعد از انتخابات اشترک عمل کی جانب بڑھنا چائیے اور اسکی سب سے زیادہ ذمہ داری ن لیگ پر عائد ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اگر سابق حکومتی اتحاد دوبارہ برسر اقتدار آیا تو قوم مایوسیوں کی دلدل میں دھنس جائے گی اور پاکستان معیشت کا حال صومالیہ سے بھی برا ہوگا۔اس موقع پر بیگ راج نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماؤں کی طرف سے عمران خان کی عیادت، انکی صحت یابی کیلئے دعا اور انتخابی مہم کا معطلی مستقبل میں ممکنہ تعاون کی طرف مثبت اشارہ ہے جس سے ملک بھر خصوصاً پنجاب کی کاروباری برادری میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے اور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری حجم میں اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف باہم مل کرایک مضبوط حکومت بنا سکتے ہیں اورہر محب وطن شہری دونوں پارٹیوں سے یہی توقع کر رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات