Live Updates

شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال میں زیرِعلاج عمران خان کی سیکیورٹی حکومت اورخفیہ اداروں نے سنبھال لی

جمعرات 9 مئی 2013 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9مئی 2013ء) شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال میں زیرِعلاج عمران خان کی سیکیورٹی حکومت اورخفیہ اداروں نے سنبھال لی۔ان کا کمرہ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، صرف ذاتی معالج اوران کی بہن کوملنے کی اجازت دی گئی ہے۔عمران خان غالب مارکیٹ لاہورمیں جلسے سے خطاب کیلئے اسٹیج پرچڑھتے ہوئے لفٹرسے گر زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

وہ شوکت خانم ہسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔ عمران خان کی سیکیورٹی اچانک سخت کردی گئی اور حکومتی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سیکیورٹی انتظامات سنبھال لئے۔عمران خان کواسپتال کی پہلی منزل کے پرائیویٹ کمرے سے تیسری منزل پرواقع خصوصی کمرے میں منتقل کردیاگیا ،جہاں ہرقسم کے داخلے پرپابندی عائدکردی گئی ۔صرف عمران کے ذاتی معالج اوران کی بہن کوان کے کمرے میں جانے کی اجازت ہے،اس کیلئے بھی انہیں خصوصی کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات