Live Updates

تلوار ، بندوق اور بلٹ کی بجائے اقوام بیلٹ کے ذریعے تقدیر کا فیصلہ کرتی ہے 4،بادشاہوں کے ووٹوں سے 5 غربا کے ووٹ لینے والا امیدوار فاتح قرار پاتا ہے ، پشتون بیلٹ کے مقابلے میں بلوچ بیلٹ میں سیاسی سرگرمیاں کم ہیں ، عمران خان کی صحت اور زندگی کے لئے دعا گو ہوں، جمہوری لوگوں کے بغیر وہ انقلاب نہیں لاسکتے ،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کاانٹرویو

جمعرات 9 مئی 2013 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9مئی۔ 2013ء) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تلوار ، بندوق اور بلٹ کی بجائے اب اقوام بیلٹ کے ذریعے اپنے تقدیر کا فیصلہ کرتی ہے 4بادشاہوں کے ووٹوں سے 5 غربا کے ووٹ لینے والا امیدوار فاتح قرار پاتا ہے ، پشتون بیلٹ کے مقابلے میں بلوچ بیلٹ میں سیاسی سرگرمیاں کم ہے ، عمران خان کی صحت اور زندگی کے لئے دعا گو ہے البتہ ہم جمہوری لوگوں کے بغیر وہ انقلاب نہیں لاسکتے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک پر لگے دہشت گردی اور دیگر الزامات کو ختم کرنے کے لئے جمہوریت کی مضبوطی انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون بیلٹ میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہے البتہ بلوچ بیلٹ میں اس انداز سے یہ سلسلہ جاری نہیں جس طرح پشتون بیلٹ میں ہے کیونکہ آئے روز دستی بم پھینکنے ، امیدواروں اور انتخابی دفاتر پر حملوں کی خبریں سامنے آرہی ہیں اختر مینگل چلا آیا مگر انتخابی کمپئن میں ان سمیت سب کو مشکل پیش آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کی خواہش کے برعکس 2 دفعہ عوام نے انہیں انتخابات میں کامیابی دلائی ہے ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ انہوں نے چنگیز خان مری کے حق میں کوہلو میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر پارٹی کے امیدوار کو ودڈرا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے امیدواران بلوچستان سمیت کراچی ، پشاور میں بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خوف کے باعث اگر لوگ اس عمل سے پیچھے ہٹ گئے تو یہ دہشت گردوں سے شکست کے مترادف ہوگا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر مرد اور عورت ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے نکل آئے اور 5 سال کے لئے اپنے پسندیدہ امیدواروں کا انتخاب کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بندوق ، تلوار اور دیگر ہتھیاروں کے ذریعے جنگ لڑی جاتی تھی اب لوگ جنگ بلٹ کی بجائے بیلٹ کی پرچی کے زریعے کرتے ہیں 4 بادشاہوں کے مقابلے میں 5 غریب افراد کے ووٹ زیادہ اہمیت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان کو پیش آنے والے حادثے کا افسوس ہے اور وہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے وہ کام کے آدمی ہے مگر پشتون بیلٹ تک نہیں پہنچ سکے خدا ان کو زندگی دے منتخب ہونے کے بعد دیکھیں گے کہ وہ کس انقلاب کی بات کرتے ہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ وہ ہمارے بغیر انقلاب برپا نہیں کرسکتے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پشتون بیلٹ میں ووٹرز کو کسی قسم کا قبائلی دباؤ کا سامنا نہیں وہ بلاخوف وخطر اپنے ووٹ کا استعمال کرکے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے قومی اسمبلی کے 2 نشستوں کے لئے پارٹی نے ٹکٹس دیئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ عوام ان پر بھروسہ کرے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات