انسانی حقوق کی تنظیم ”دی ڈیموکریسی اینڈ جسٹس فار انسٹیٹوٹ “ نے اقوام متحدہ کو ہیٹی میں ہیضے کے مریضوں کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے پر عملدراآمد کرانے کے لئے 60دن کی مہلت دے دی

جمعہ 10 مئی 2013 15:31

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 10مئی 2013ء) ہیٹی میں ہیضے کے مریضوں کی نمائندہ تنظیم نے اقوام متحدہ پر مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ”دی ڈیموکریسی اینڈ جسٹس فار انسٹیٹوٹ “ نے عالمی ادارے کو ہیٹی میں ہیضے کے مریضوں کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے لیے کہا ہے۔ اس سلسلے میں اس تنظیم نے متاثرین کو معاہدے کی ادائیگی کے لیے 60دن کی مہلت دی ہے۔ امریکی شہر بوسٹن میں قائم اس تنظیم کا الزام ہے کہ 2010ء میں زلزلے کے بعدہیٹی میں ہیضے کی وبا اقوام متحدہ کی امن فورس کے نیپال سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کی وجہ سے پھیلی تھی۔

متعلقہ عنوان :