محکمہ تعلیم کی طرف سے دینی مدارس اوروفاق ہاکی ڈگری قبول نہ کرناقابل مذمت ہے‘ الشھادة العالمیہ (ایم اے )،الشھادة العالیہ (بی اے ) ، الشھادة الخاصہ (ایف اے ) ، الشھادة العامہ (میٹرک )سپریم کورٹ کے فیصلے اوریونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ہاں تسلیم شدہ ہیں،اتحادتنظیمات مدارس دینیہ آزادکشمیرکے صدر مولانا غلام یاسین شاہ بخاری‘ جنرل سیکرٹری قاضی محمودالحسن اشرف کا بیان

پیر 13 مئی 2013 16:17

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13مئی 2013ء ) اتحادتنظیمات مدارس دینیہ آزادکشمیرکے صدر مولاناسید غلام یاسین شاہ بخاری ، جنرل سیکرٹری مولاناقاضی محمودالحسن اشرف نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کیطرف سے دینی مدارس اوروفاق ہاکی ڈگری قبول نہ کرناقابل مذمت ہے‘ الشھادة العالمیہ (ایم اے )،الشھادة العالیہ (بی اے ) ، الشھادة الخاصہ (ایف اے ) ، الشھادة العامہ (میٹرک )سپریم کورٹ کے فیصلے اوریونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ہاں تسلیم شدہ ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ الشھادة العالمیہ کی سند پر تحصیل قاضی ، تحصیل مفتی اورلیکچرر بھرتی ہوتے ہیں۔جبکہ محکمہ تعلیم کرپشن کرنے کے لیے عربی معلمین اور قاری پوسٹ کے لیے مدارس کے فضلاء کوقبول کرنے کے بجائے عربی فاضل کوضروری قراردیتاہے۔ جومیرٹ کی پامالی کیساتھ ساتھ توہین عدالت کے زمرے میں بھی آتاہے۔ اگراصلاح نہ کی گئی تو محکمہ تعلیم کے خلاف توہین عدالت کاکیس دائر کیاجائیگا۔