آزاد کشمیر بھر کی تعمیروترقی ، عوامی خوشحالی اور متوسط طبقات کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، آزاد کشمیر کے وزیرمواصلات وتعمیرات عامہ شاہرات چوہدری محمد رشید کا بیان

پیر 13 مئی 2013 17:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13مئی 2013ء ) آزاد کشمیر کے وزیرمواصلات وتعمیرات عامہ شاہرات چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر بھر کی تعمیروترقی ، عوامی خوشحالی اور متوسط طبقات کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے پورے دو سالوں میں متعدد اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام ، اپ گریڈیشن ، طبعی مراکز کا قیام ، آسامیوں کی تخلیق ، میرٹ پرروزگار کی فراہمی ، علاقائی تعمیروترقی کے جوکام کیے ہیں ان پر ہمیں فخر ہے اور اسی اعلیٰ کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے خدمت خلق کا سفر جاری وساری رکھیں گے ۔

پیپلزپارٹی غریب ، سفید پوش اور متوسط طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور شہداء گڑھی خدابخش کے نظریات وافکار کی تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کے ذریعے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مثبت انداز میں اجاگر کرکے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :