چین ،سائنس دانوں نے راکٹ ٹیکنالوجی سے مصنوعی دل تیار کرلیا ،لاکھوں افراد کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

منگل 14 مئی 2013 13:44

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14مئی 2013ء) چین میں سائنس دانوں نے راکٹ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے نیا مصنوعی دل تیار کرلیا ،لاکھوں افراد کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔منگل کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین میں سائنس دانوں نے راکٹ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے نیا مصنوعی دل تیار کرلیا ،لاکھوں افراد کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مصنوعی دل چین کے شہر تیان جن کے امراض قلب کے اسپتال میں تیار کیا گیا ہے۔ ابھی یہ آزمائشی مراحل میں ہے اور راکٹ ٹیکنالوجی سے بنایا گیا۔ پہلا مصنوعی دل 2 ماہ قبل ایک بھیڑ کو لگایا گیا تھا جو اب تک ٹھیک چل رہا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق مزید تجربات کرکے اسے جلد انسانوں کے لیے بھی موزوں بنا لیا جائے گا۔چین کے طبی ماہرین اسے طبی تحقیق میں اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں اور چین سمیت دنیا بھر میں دل کے لاکھوں مریضوں کے لیے اسے امید کی کرن کہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :