ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ

منگل 14 مئی 2013 13:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2013ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ کراچی سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مسلسل خطابات اور دن رات کام کے باعث متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی، ڈاکٹروں نے انہیں تمام سرگرمیاں معطل کر کے چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔