کراچی میں ڈینگی،10افراد میں وائرس کی تصدیق

منگل 14 مئی 2013 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14مئی 2013ء ) کراچی میں ایک ہفتہ کے دوران دس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ،مزید افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

منگل کوڈینگی سرویلنس سیل سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی ، ملیر اور بلدیہ ٹاون کے مکینوں نے کہاہے کہ ان علاقوں میں عرصے سے مچھر مار اسپرے نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں مچھروں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ گیا ہے۔ موسم گرما میں ان علاقوں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے دس کیس سامنے آئے ہیں جبکہ رواں سال جنوری سے اب تک 98 کیس سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :