پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، دو افراد میں وائرس کی تصدیق

بدھ 15 مئی 2013 11:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مئی 2013ء) پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، دو اضلاع میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی وائرس کے نئے سامنے آنے والے مریضوں میں اکیس سالہ ارسلان لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ دوسرے مریض سترہ سالہ علی رضا کا تعلق فیصل آباد سے ہے، حکام کے مطابق دونوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

متعلقہ عنوان :