مسلم کانفرنس عدلیہ کی آزادی اورتمام طبقوں کوسوشل جسٹس کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے . سردارعتیق

منگل 27 فروری 2007 13:34

سرساوہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27فروری2007 )آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس حکومت خطہ کے اندر قانون کی حکمرانی قائم کرتے ہوئے عدلیہ کی آزادی اور سماج کے تمام طبقات کو سوشل جسٹس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عدلیہ قانون کے احترام انتظامیہ سوشل ڈویلپمنٹ سائنسز کے لیے انقلابی اقدامات اٹھانا چاہتی ہے حکومت شہریوں کومساوات کے حصول کااحساس دلانے کے لیے اقدامات کرے گی کیونکہ بے انصافی سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جاسکتے صدر جنرل پرویزمشرف نے مسئلہ کشمیر کے لیے آئیڈیاز دیے ہیں فیصلے نہیں کیے عدلیہ سمیت کسی بھی شعبہ ہائے زندگی کے اندر ایڈہاک ازم پر یقین نہیں رکھتے عدلیہ کی ضروریات پوری کریں گے جوڈیشنل بورڈ اور کونسل بنانے پر بھی غور کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کوٹلی کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیراعظم نے ڈسٹرکٹ بار کی لائبریری کے لیے پانچ لاکھ اور ریکارڈ روم کی تکمیل کے لیے بھی پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا وزیراعظم نے بار کے نومنتخب عہدیداروں صدر راجہ جاوید نائب صدر سردار شکیل جنرل سیکرٹری نجیب راجا جوائنٹ سیکرٹری اعجاز بھٹی ممبران عبدالعزیز شیخ فضل کریم صغیر چوہدری محمود چوہدری ملک حنیف قیصر اور عبدالقیوم صابری سے حلف لیا تقریب میں سابق جنرل سیکرٹری عقاب قریشی اور نومنتخب جنرل سیکرٹری نجیب راجہ الیکشن کمشنر مرکزی نائب صدر آزادکشمیر سپریم بارکونسل سردار ممتاز احمد خان اورسید فاروق شاہ گیلانی نے خطاب کیا تقریب میں شریعت کورٹ کے جج سردار اشرف خان آزادکشمیر کے سنیئروزیر ملک محمد نواز خان وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان وزیرمال سردار محمدنعیم خان وزیرزراعت شفیق مرزا اراکین کشمیرکونسل سردارفاروق سکندر سید غلام رضوی عدلیہ کے ججز وکلاء انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کے اندروکلاء کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وکلاء معاشرہ کی بہتری کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ساؤتھ کا حصہ منگلا ڈیم کے باعث متاثر ہے نارتھ کا حصہ زلزلہ سے تباہ کردیا موجودہ حکومت مختلف شعبوں کے اندر بنیادی نوعیت کے اقدامات پر توجہ دے رہی ہے حکومت نئے ادارے فراہم کرے گی نئے ادارے قائم کرنے کا کریڈٹ مسلم کانفرنس کوجاتا ہے کشمیر ہائی وے اتھارٹی قائم کردی ہے کشمیر یوٹیلٹی سٹورز قائم کرنے شروع کررہے ہیں اگلے تین ماہ میں پاکستان اور آزادکشمیر کو لنک کرنے والی سڑکیں پختہ ہوجائیں گی وفاقی حکومت نے منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تاؤ بھٹ سے بھمبر تک ٹریک روڈ بنانے کی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہاکہ1986 سے اس وقت تک مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان جواعلانات کیے ان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے یہ حکومت مجاہد اول کے کارکنوں کی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو سروسز ٹریبونل کے اختیارات دینے بارے غور کررہے ہیں۔