برطانیہ سے تاریخی تعلقات ہیں،مستقبل میں مزید مضبوط ہونگے،نواز شریف، تعلیم،صحت اوردیگرسماجی شعبوں کی بہتری میں برطانیہ کا تعاون لائق تحسین ہے، قائد ن لیگ کی برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن سے ملاقات

ہفتہ 18 مئی 2013 15:24

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مئی 2013ء) محمد نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاتی عمرا رائیونڈ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

تعلیم،صحت اوردیگرسماجی شعبوں کی بہتری میں برطانیہ کا تعاون لائق تحسین ہے یہ بہت بڑی حقیقت ہے کہ برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنرہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تعاون سے جاری منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر ایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں برطانیہ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔