Live Updates

اسپیشلسٹ عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے پرامید ہیں،ترجمان

ہفتہ 18 مئی 2013 19:42

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی۔2013ء) عمران خان کے ترجمان عمران اسماعیل نے کہاہے کہ عمران خان کی ریڑھ کی ہڈی کے دوبارہ ایکسرے کیے گئے،اسپیشلسٹ عمران خان کی جلدصحت یابی کے لئے پْرامیدہیں،عمران خان کی ریڑھ کی ہڈی ٹھیک ہے،عمران خان آئندہ چندہفتوں میں مکمل صحتیاب ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل کے مطابق حادثے کے دن سے2ہفتے بعدتک عمران خان کومکمل آرام کامشورہ تھا،انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کمرکے گردسپورٹ باندھیں گے، اورعمران خان کوآئندہ ہفتے اسپتال سے فارغ کردیاجائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات