گوجرانوالہ،دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی،میاں، بیوی اور بچی جاں بحق،2زخمی

اتوار 19 مئی 2013 13:21

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مئی۔ 2013ء)گوجرانوالہ میں دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر میاں بیوی اور بچی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کوریسکیو ذرائع کے مطابق پنڈی بائی پاس کے قریب بلال ٹاو ن میں مزدوروں نے شہبازنامی شخص کے گھر کی چھت ڈالی جوچندگھنٹے بعد ہی گرگئی۔ حادثے میں گھرکے اندر موجودتمام افراد ملبے تلے دب گئے۔گھرکامالک شہبازاوراس کی بیوی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی 6 برس کی بچی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔ شہبازکے بھائی عرفان اور بیٹی اقراکو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔