Live Updates

عبدالرشید ترابی کی عمران خان کی عیادت جلد صحت یابی کی دعا اور سید علی گیلانی کا سلام پہنچایا،کشمیری جلد آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوں اور آزمائش سے سرخرو ہوکر نکلیں،عمران خان،کشمیریوں کے لیے نیک تمنائیں ہیں سید علی گیلانی اس عمر میں بھی آزادی کی جدوجہد جوانوں کی طرح کررہے ہیں،سید علی گیلانی نے سخت آزمائشیں دیکھی ہیں،پاکستان میں تبدیلی سے کشمیرپر مثبت پیش رفت ہوگی

اتوار 19 مئی 2013 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مئی۔ 2013ء) جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے شوکت خانم ہسپتال میں جاکر تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کی عیادت کی،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے ان کو جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ان کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کا سلام پہنچایا،اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ سید علی گیلانی اس عمرمیں بھی جوانوں کی طرح کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں میری کشمیریوں کے لیے دعا ہے کہ ان کو جلد آزادی کی منزل نصیب ہواور وہ اس سخت آزمائش سے سرخروہو کر نکلیں،سید گیلانی استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں،سید علی گیلانی نے سخت آزمائشیں پرداشت کیں ہیں،پاکستان میں تبدیلی سے کشمیرپر مثبت پیش رفت ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات