ملتان میں گیسٹرو اور خسرے کی وبا بے قابو،سینکڑوں بچے متاثر

اتوار 19 مئی 2013 14:05

ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی۔2013ء) ملتان میں گیسٹرو اور خسرے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے،خسرے سے متاثرہ بچوں کی تعداد چھ سو پچاس سے تجاوز کر گئی جبکہ روزانہ درجنوں افراد گیسٹرو کا شکار ہو رہے ہیں۔ملتان کے ہسپتالوں میں خسرے سے متاثرہ مریضوں کی آمد بڑھتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مناسب سہولتوں کا فقدان ہے جس سے مریض بچوں کی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔دوسری طرف گرمی آتے ہی گیسٹرو کے مرض میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اب تک ساڑھے سات سو سے زائد گیسٹرو کے مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :