ساہیوال ‘غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے جنریٹرز کے تیل کی سپلائی معطل‘ گرمی سے 9 مریض جاں بحق

اتوار 19 مئی 2013 20:33

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مئی۔ 2013ء) ساہیوال میں واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کی جنریٹرز کی تیل کی سپلائی معطل ہونے کے باعث شدید گرمی سے 9 مریض جاں بحق ہوگئے جن میں چلڈرن وارڈ کے دو بچے بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

واپڈا میپکو ساہیوال سرکل نے چار روز سے غیر اعلانیہ بائیس بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث ہسپتال کے جنریٹرز کے تیل کی سپلائی بند ہونے کے باعث میڈیکل وارڈ نمبر 2 اور چلڈرن وارڈ میں گرمی سے چوبیس گھنٹے کے دوران 9 مریض ہلاک ہوگئے جن میں پچیس سالہ رابعہ‘ پینتیس سالہ مظہر حسین‘ 78 سالہ عبدالحمید‘ پچاس سالہ محمد اسلم‘ پچاس سالہ اکبر علی اور 65 سالہ آمنہ ایک ہی وارڈ مین چھ مریض ایک روز کے اندر دم توڑ گئے جبکہ بوٹا مسیح اور دو کمس بچے چلڈرن وارڈ میں شدید گرمی کے باعث دم توڑ گئے جبکہ درجنوں مریضوں کی حالت نازک ہے۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کی نااہل انتظامیہ کی فی الفور معطلی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :