باجوڑ ایجنسی: پولیو ٹیم پر حملہ ، ایک لیوی اہلکار شہید

پیر 20 مئی 2013 12:00

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2013ء) بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے والی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک لیوی اہلکار شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے کلان میں انسداد پولیو ٹیم کے اہلکار گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہے تھے کہ اس دوران شرپسندوں نے ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات ایک لیوی اہلکار شہید ہو گیا تاہم پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے، لیوی فورس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :