Live Updates

عمران خان نے الطاف حسین پر بے بنیاد الزام لگا کر ایم کیو ایم کے کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ، وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان کا شرمناک ماضی ساری دنیا جانتی ہے، عوام کی نمائندگی کا دعویٰ کر نے والے عمران خان 2 فیصد مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، کراچی کے لوگ الطاف حسین کے خلاف ایک آواز بھی برداشت نہیں کر سکتے،ایم کیو ایم کے رہنما وسیم آفتاب کا احتجاجی مظاہرے کے دوران کارکنان سے خطاب

پیر 20 مئی 2013 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20مئی۔ 2013ء) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ عمران خان نے الطاف حسین پر بے بنیاد الزام لگا کر ایم کیو ایم کے کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان کا شرمناک ماضی ساری دنیا جانتی ہے، عوام کی نمائندگی کا دعویٰ کر نے والے عمران خان 2% مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

کراچی کے لوگ الطاف حسین کے خلاف ایک آواز بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ یہ کیسا نیا پاکستان ہے کہ عوام مشکل میں پڑ گئی ہے۔ وہ پیر کو کراچی پریس کلب کے باہر تحریک انصاف کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنان کے مظاہرہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الطاف حسین پر بے بنیاد الزام لگا کر ایم کیو ایم کے کارکنوں کے جذبات سے کھیلا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے لوگ الطاف حسین کے خلاف ایک آواز بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم بننے کے لیے 25 ارب روپے خرچ کیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شرمناک ماضی ساری دنیا جانتی ہے وہ پاکستان کے دو فیصد مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 100 کنال کے گھر میں رہنے والے عمران خان عوام کی نمائندگی کا دعویً کیسے کر سکتے ہیں…؟ اس موقع پر ڈاکٹر صغیر احمد نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ہمارے مظاہروں میں کبھی کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں ہوئی۔ نئے پاکستان کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا نیا پاکستان ہے جہاں عوام کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات