Live Updates

صدر زرداری کا عمران خان کو فون،صحت کے بارے میں دریافت کیا

منگل 21 مئی 2013 15:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مئی 2013ء) صدر آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلے فون کیا ہے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری نے عمران خان سے ٹیلے فون پر بات کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ صدر زرداری نے عام انتخابات میں خصوصا ًخیبر پختوخوا میں عمران خان کی قیادت پر عوام کے اعتماد کے اظہار کو سراہا اور انہیں مبارک باد دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات