سکھر اور گرد نواح میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی، متعدد بچے علاج کیلئے اسپتال داخل ، نساسک کی جانب سے شہریوں کو گندے پانی کی فراہمی جاری

منگل 21 مئی 2013 20:43

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21مئی۔ 2013ء) سکھر اور اس کی گرد نواح کے مختلف علاقوں میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی، لاتعداد بچے علاج کے لئے اسپتال داخل ، نساسک کی جانب سے شہریوں کو گندے پانی کی فراہمی جاری ۔

(جاری ہے)

گیسٹرو کی بیماری گندا پانی استعمال کرنے سے ہوتی ہے ماہرین و ڈاکٹرزتفصیلات کے مطابق سکھر اور اس کے گرد نواح کے دیہی و شہری علاقوں روہڑی ،صالح پٹ ، پنو عاقل ، باگڑجی و دیگر علاقوں میں گندا پانی پینے کے باعث بچوں اور بڑوں میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی گیسٹرو اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا کئی بچوں کو مقامی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کر دیا گیا ہے گیسٹرو کی بیماری اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ گیسٹرو کی بیماری گندہ پانی پینے کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو پانی ابال کر پلائے تاکہ ان کو گندے پانی کے باعث پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکیجبکہ دوسری نساسک انتظامیہ کی جانب سے شہر اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں گندے پانی کی فراہمی جاری ہے گندے پانی کی فراہمی کی شکایات پر نساسک عملے کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث صاف پانی فراہم کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے تاہم شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدام کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :