فلسطینی ہسپتالوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی، کینسر اور دماغی امراض کے مریض علاج سے محروم

بدھ 28 فروری 2007 12:12

نابلوس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28فروری2007 ) فلسطینی وزارت صحت نے ہسپتالوں کے خلاف صہیونی ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے- اسرائیلی حکومت نے نابلوس نے رفیدیا اور نیشنل ہسپتال کی ناکہ بندی کررکھی ہے جس کے باعث مریضوں ڈاکٹروں اور ہسپتال کے اہلکاروں کی نقل و حرکت میں کافی مشکلات ہیں- فلسطینی وزارت صحت کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل عمر نصر نے کہا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث متعدد مریضوں کو شدید نقصان پہنچا ہے- سینکڑوں مریض علاج کرانے سے قاصر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ شمالی مغربی کنارے میں یہی دو ہسپتال کینسر گردے اور دماغی امراض کے علاج کے لیے مخصوص ہیں- عمر نصر نے انسانی حقوق کی تنظیموں ہلال احمر اور صحت کے عالمی اداروں سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہسپتال کی ناکہ بندی کے خاتمے اور ڈاکٹروں نرسوں اور مریضوں کو آزادی سے نقل و حرکت کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں-

متعلقہ عنوان :