ڈینگی اورخسرے کی وباوٴں کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے عوام میں بھر پور شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،صحت عامہ سے منسلک ہر ادارے کو اپنا بھر پور اور ذمہ دارانہ کردارادا کرنا ہوگا،سیکرٹری ماحولیات پنجاب شیر عالم محسود کا انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 23 مئی 2013 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23مئی۔ 2013ء) سیکرٹری ماحولیات پنجاب شیر عالم محسود نے کہا ہے کہ ڈینگی اورخسرے کی وباوٴں کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عوام میں بھر پور شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ صحت عامہ سے منسلک ہر ادارے کو اپنا بھر پور اور ذمہ دارانہ کردارادا کرنا ہوگا۔اس جنگ میں سوسائٹی کے تمام طبقوں کی شراکت کے بغیر جیت ممکن نہیں۔

وہ جمعرات کوواہگہ ٹاوٴن میں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹی ایم او واہگہ ٹاوٴن سمیت تمام اداروں کے نمائندوں نے اپنی ہفتہ وارپراگرس رپورٹ پیش کی ۔شیر عالم محسود نے کہا کہ تمام محکمے بالخصوص محکمہ تعلیم،صحت ،واسا، ویسٹ مینجمنٹ اورلیبر ڈینگی کی بیخ کنی کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کردیں ،تمام علاقوں میں کباڑخانوں، قبرستانوں،چھتوں،جوہڑوں اورعام گلی محلوں میں لاروی سائیڈنگ کا عمل تیز تر کیا جائے۔سیکرٹری ماحولیات نے اجلاس میں بعض محکموں کے نمائندوں کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا ۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز حضرات کو مذکورہ نمائندوں سے جواب طلبی کرنے کے لیے خط لکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :