شہدادپور گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ، گیسٹرو کی وبا پھیلنے لگی ،درجنوں بچے ہسپتالوں میں داخل ، طلبہ وطالبات سخت گرمی میں امتحان دینے پر مجبور

جمعرات 23 مئی 2013 21:01

شہداد پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23مئی۔ 2013ء) شہدادپور گرمی کی شدت میں مذید اضافہ ، گیسٹرو کی وبا پھیلنے لگی ،درجنوں بچے اسپتالوں میں منتقل ،امتحان دینے والے طلبہ وطالبات سخت گرمی میں امتحان دینے پر مجبور ہو گئے ، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی وبیشی نے جینا دوبھر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور میں گزشتہ ایک ہفتے سے گرمی کی شدت میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے ۔

سخت گرمی کی وجہ سے دوپہر ایک بجے کے بعد سڑکوں پر سناٹا چھا جاتا ہے ۔ شہر اور گردونواح میں گیسٹرو کی وبا پھیلنا شروع ہو گئی ۔ درجنوں بچے گیسٹرو کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں داخل ہو گئے ہیں ۔ جبکہ محکمہ صحت اس سلسلے میں کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا رہا ہے ۔سخت گرمی کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے مشروبات اور برف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

پورے دن بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بار بار بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شاہی بازار ودیگر علاقوں میں دوپہر ایک بجے کے بعد سے شام گئے تک سناٹا چھایا رہتا ہے ۔اس کے علاوہ بجلی کے وولٹیج میں کمی و بیشی کی وجہ سے شہری الگ پریشان ہو گئے ہیں ۔ سخت گرمی کی شدت اور بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کے باعث امتحانات دینے والے طلبہ و طالبات سخت پریشان ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :