میں نے ایم کیو ایم ہجرت کرنیوالوں کی شناخت اور اورحقوق کی جدوجہد کے لئے بنائی تھی ، ہماری تحریک کا مقصد علاقائی ، قومیت یا طبقاتی نفرت پھیلانا نہیں ، افسوس ہے کہ مقامی لوگ ہجرت کرکے آنیوالوں کو پاکستان کا وارث تسلیم نہیں کرتے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا ایم کیو ایم کی تحلیل شدہ کمیٹی ، عبوری رابطہ کمیٹی ودیگر ذمہ داران سے ٹیلیفونک خطاب

جمعہ 24 مئی 2013 14:44

لندن /کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 24مئی 2013ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں نے ایم کیو ایم ہجرت کرنیوالوں کی شناخت اور اورحقوق کی جدوجہد کے لئے بنائی تھی ، ہماری تحریک کا مقصد علاقائی ، قومیت یا طبقاتی نفرت پھیلانا نہیں ، افسوس ہے کہ مقامی لوگ ہجرت کرکے آنیوالوں کو پاکستان کا وارث تسلیم نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو ایم کیو ایم کی تحلیل شدہ کمیٹی ، عبوری رابطہ کمیٹی ودیگر ذمہ داران سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہجرت کرنیوالوں کی شناخت اور حقوق کی جدوجہد کے لئے تحریک ایم کیو ایم کا آغاز کیاتھا ۔ ہمارا مقصد علاقائی ، قومیت یا طبقاتی نفرت پھیلانا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ مقامی لوگ فخر سے اس آزاد وطن پر اپنا حق جتاتے ہیں ۔ قیام پاکستان کے بعد آنیوالے مہاجرین کو اس وطن کا وارث تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیو ایم ملک بھر کے محروم طبقے کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی ۔