پنجاب حکومت کی کوششیں رائیگاں، خسرہ مزید 9 جانیں لے گیا، ہلاکتیں 116 ہوگئیں، بچوں کو لگائی گئی ویکسین کے اثرات دو سے تین ہفتہ میں سامنے آئیں گے، محکمہ صحت

پیر 27 مئی 2013 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مئی 2013ء) محکمہ صحت پنجاب کے دعوے جھوٹے نکلے۔ ہسپتالوں میں خسرے کے شکار معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں آج 9 ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں۔ پنجاب میں خسرے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سولہ تک جاپہنچی ہے ۔ لاہور میں ماؤں کی گود یں اجڑنے کا سلسلہ تیز ہوگیاہے ۔ ننھے پھول خسرے کے نشانے پرہیں اور محکمہ صحت کے حکام ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ۔

خسرے کی وبا کے خلاف حکومتی اقدامات کہیں بھی نظر نہیں آرہے۔

(جاری ہے)

موذی بیماری کے خلاف بچوں کو دی گئی ویکسینیشن سے اب تک خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔ سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں معصوم بچوں کی جان لینے کے بعد خسرے نے لاہور میں مستقل ڈیرے ڈال لئے ہیں۔آج بھی لاہور میں خسرے کیو جہ سے مزید 9بچے موت کے منہ میں چلے گئے جن میں پانچ بچے چلڈرن اسپتال تین بچے میواسپتال جبکہ ایک بچہ جنا ح اسپتال میں زیر علاج تھا۔ محکمہ صحت کے حکام کاکہنا ہے کہ بچوں کو لگائی گئی ویکسین کے اثرات دو سے تین ہفتہ میں سامنے آئیں گے اور مئی کے آخر تک لاہور میں خسرے کے مریضوں اوراموات میں کمی آجائے گی۔

متعلقہ عنوان :