چمن‘سخت سیکیورٹی انتظامات میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ‘ضلع بھر میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائیگی

پیر 27 مئی 2013 16:50

چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مئی 2013ء ) ضلع بھر میں انسداد پولیو کی 3روزہ مہم کاآغاز کردیاگیا ، 3روزہ مہم کے دوران ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف رکھاگیا ہے ، پولیوٹیموں کی حفاظت کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پیر کے روز محکمہ صحت کے مطابق چمن کے ضلع میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں تین روز کے دوران ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کاہدف رکھاگیا ہیی ۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے لئے پاک سرحد اور کوئٹہ چمن بین الااقوامی شاہراہ یک 7مقامات پر انسداد پولیو مہم کے لئے یونٹس قائم کئے گئے ہیں ۔ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی حفاظت کیلئے سخت حفاظتی انتظٓمات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :