محکمہ صحت پنجاب کا 12 اضلاع میں انسدادِ خسرہ مہم چلانے کا فیصلہ

منگل 28 مئی 2013 22:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2013ء) پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ مزید 241 بچے اسپتالوں میں لائے گئے،محکمہ صحت نے 12 اضلاع میں مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ صحت کی غفلت کے باعث خسرہ کی وباء پرپانچ ماہ میں بھی کنڑول نہیں ہو سکا ،خسرہ سے متاثرہ بچوں کو روزانہ اسپتالوں میں لایا جا رہا ہے جبکہ محکمہ بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے،گذشتہ پانچ ماہ کے دوران پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 14ہزار 397 تک جا پہنچی جبکہ لاہور میں یہ تعداد 4531 ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور کے اسپتالوں میں مزید 65 مزید متاثرہ بچے لائے گئے ،جنوری سے مئی تک چلڈرن اسپتال میں 57،میو اسپتال میں 54 ،گنگا رام میں 11،جنرل میں 2 جبکہ جناح اسپتال میں 7 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں،شیخوپورہ کے علاقے جمال ٹاوٴن عبدالمالک میں چار دنوں میں 4 بچے خسرہ کے ہاتھوں چل بسے ،مرنے والے بچوں میں ڈھائی سالہ مریم،دوسالہ،عائشہ،تین سالہ رمشہ اور چار سالہ فواد شامل ہیں،چاروں بچوں کا تعلق ایک ہی گلی کے دو گھرانوں سے ہے ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر تنویرکاکہناہے کہ پنجاب میں اب تک 14ہزار397خسرہ کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :