میانمار میں بھی برڈفلو وائرس کی تصدیق

جمعرات 1 مارچ 2007 11:56

ینگون(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار01 مارچ 2007) میانمار میں بھی برڈفلو وائرس پھیلنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی وزارت لائیو اسٹاک کے اعلیٰ اہلکار نے بتا یا کہ برڈ فلو شمالی علاقے ینگون کی ایک فارم میں پایا گیا جس کے بعد 15 سو مرغیوں اور بطخوں کو تلف کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فارم کے مالک نے حکام کو فوری طور آگاہ کیا جس کے بعد ٹیسٹ سے برڈ فلو کی تصدیق ہو گئی۔ تاہم میانمار میں تاحال برڈ فلو سے کوئی انسان متاثر نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :