سرکاری شعبے میں سستی ادویات کی دستیابی 4 فیصد ہے, اے ڈی بی

جمعرات 30 مئی 2013 15:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 30مئی 2013ء)ایشیائی ترقیاتی بینک اور پلاننگ کمیشن نے ملک میں سستی ادویات کی دستیابی کے لیے مربوط اور دانشمندانہ پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

مشترکہ رپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں موجود سہولتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سستی ادویات کی اوسطا دستیابی سرکاری شعبہ میں چار فیصد جبکہ نجی شعبہ میں پچیس فیصد ہے جبکہ سوڈان میں یہ شرح پچاس اور نوے فیصدتک ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ادویات پر دنیا بھر کی نسبت سے فی کس خرچہ کی شرح بھی انتہائی کم ہے۔اس اقدام سے پالیسی سازی کے شعبہ سے وابستہ کارخانوں میں قیمتوں میں کنٹرول کرنے، ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے اور ملکی برآمدات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔