لاہور،کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

جمعرات 30 مئی 2013 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 30مئی 2013ء ) لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا،متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی۔

(جاری ہے)

جیل ذرائع کے مطابق سزائے موت کے قیدی 45 سالہ محمد ریاض کے سینے میں درد اٹھا ،اسے جناح ہسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج چل بسا،متوفی ریاض کو گجرات میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی،جیل حکام کے مطابق قیدی ریاض کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ، اس کے ورثا کو اطلاع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :