لاہور‘ ٹاؤن بھر میں ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلے میں تیز تر اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں‘ ڈاکٹر عامر احمد

جمعرات 30 مئی 2013 17:39

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 30مئی 2013ء) صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو ڈاکٹر عامر احمد نے ڈینگی رسپانس کمیٹی اقبال ٹاؤن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاؤن بھر میں ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلے میں تیز تر اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں ۔ متعلقہ محکموں کے افسران جو اجلاس میں شرکت نہیں کررہے اور غیر حاضری کو اپنا معمول بنائے ہوئے ہیں کے خلاف تادیبی کارروائی کے لئے حکومت کو ایکشن لینے کے لئے ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹاؤن بھر میں رواں ہفتہ کے دوران تین کباڑ خانوں میں گندگی اور ڈینگی کی موجودگی کے سلسلہ میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہیں جبکہ ٹاؤن بھر میں واقع تمام قبرستانوں میں 152 بار چیکنگ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان روڈ کے نالہ کی فوری طور پر صفائی کی جائے تا کہ مون سون شروع ہونے سے قبل پانی رواں ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹاؤن بھر میں واقع سکولوں، کالجوں میں ڈینگی آگاہی بارے لیکچر کا پروگرام شروع کر دیا ہے تا کہ برسات سے قبل ڈینگی لاروے کا مکمل سد باب کیا جاسکے ۔اس موقع پر ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریٹر ، ٹاؤن میونسپل آفیسر ، مجسٹریٹ صاحبان اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :