چیئر مین سینیٹ سے ازبکستان کے لئے نامزد سفیر ریاض حسین بخاری کی ملاقات

جمعرات 30 مئی 2013 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30مئی۔2013ء) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری سے ازبکستان کے لئے نامزد سفیر ریاض حسین بخاری نے پارلیمنٹ ہاوٴس میں جمعرات کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے نامزد سفیر سے گفتگو کے دوران کہا کہ ازبکستان کے ساتھ پاکستان کے مذہبی و ثقافتی رشتے قائم ہیں اور باہمی تجارت کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔پاکستان اور ازبکستان کے عوام کو ایک دوسرے کے اور زیادہ قریب لانے کیلئے مزید اقدامت کی ضرورت ہے۔ نامزد سفیر ریاض حسین بخاری نے کہا کہ وہ ملک و قوم کی نمائندگی کے ذریعے تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :