چیئرمین نیب تقرری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، فصیح بخاری کی نظرثانی اپیل

جمعہ 31 مئی 2013 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2013ء) سپریم کورٹ نےچیئرمین نیب تقرری کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔دوسری طرف ایڈمرل ریٹائرڈفصیح بخاری نےفیصلے کےخلاف نظرثانی کی درخواست دائرکردی۔ سپریم کورٹ کاتفصیلی فیصلہ جسٹس آصف سعیدکھوسہ نےتحریرکیا۔فیصلہ 27صفحات پرمشتمل ہےسپریم کورٹ کاکہناہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری اپوزیشن لیڈرچودھری نثارسےمشاورت کئے بغیرکی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف قومی احتساب بیوروکےسابق چیئرمین ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے اپنی تقرری کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلےکےخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی۔نظرثانی کی درخواست ان کے وکیل لطیف کھوسہ نےدائرکی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کو صرف صدر مملکت عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔ چیئرمین نیب سپریم کورٹ کو جوابدہ نہیں ہیں۔ چیئرمین نیب کی تقرری کوکالعدم قرار دینا نیب آرڈیننس سیکشن چھ کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹھائیس مئی کو چیئرمین نیب تقرری کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی تقرری کالعدم قرار دیدی تھی۔

متعلقہ عنوان :