قصور شہراورگردونواح میں ہیضے کی وباء پھیل گئی ،ہسپتال مریضوں سے بھر گئے

جمعہ 31 مئی 2013 23:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31مئی۔2013ء)شہراورگردونواح میں بچوں میں ہیضہ کی وباء پھیل گئی ،ہسپتال میں مریضوں کارش لگ گیا ،ایک ایک بیڈپرتین تین بچے پڑے ہیں وباء میں مزیداضافہ ہورہاہے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصورمیں حفاظتی انجکشن بھی لگائے جارہے ہیں ہرگھرمیں بچے بخارپیچش الٹیاں کی بیماریوں میں مبتلاہوئے پڑے ہیں چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹرشفیق احمدشیخ صدراپنافورم نے حفاظتی تدابیر کے بارے میں بتایاکہ بچوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال قصورسے فوری طورپرحفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں اورجب بچے کو پیچش شروع ہوتوفوری طورپرہسپتال لیجایاجائے ۔

(جاری ہے)

پانی کی کمی کے باعث فوری طورپرڈرپ لگائی جائے اورنمکول کازیادہ سے زیادہ استعمال کیاجائے برتنوں کو ڈھانپ کررکھاجائے گلی سڑی چیزیں خاص کربازارکی چیزیں استعمال نہ کریں اس سے ہیضہ کی وباء زورپکڑتی ہے ۔اردگرد کے ماحول کوصاف ستھرارکھیں حفاظتی انجکشن بھی لگوائیں اوردھوپ اورگرمی سے خاص کر بچوں کوبچائیں۔