لاہور،شوگر ملز ایسوسی ایشن کی بجلی پیداوار سے متعلق سفارشات

ہفتہ 1 جون 2013 13:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1جون 2013ء) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بجلی پیداوار سے متعلق اپنی سفارشات نامزد وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو بھجوا دیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر کو سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

(جاری ہے)

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے بھیجی جانے والی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پلانٹس سے بارہ سینٹ فی یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کریں گے۔اس کے لئے ان کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیا جائے، رقوم کی ادائیگی کا شیڈول، بجلی بنانے والے آلات ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت اور بینکوں سے سستے قرضے فراہم کئے جائیں۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز ڈیڑھ سال کے اندر دو سے تین ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :