عظمیٰ بخاری کیمرہ مینوں اور فوٹو گرافرز کے بیگ اور جوتے کی وڈیو اور تصاویر بنانے پر برس پڑیں، کیمرہ مینوں اور فوٹو گرافرز کو شرم کرنیکی ہدایت‘ میڈیا مالکان کے متعلق سخت الفاظکا استعمال‘ عدالت میں جانے کی دھمکی

ہفتہ 1 جون 2013 16:36

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1جون 2013ء) مسلم لیگ (ن) سے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونیوالی عظمیٰ بخاری کیمرہ مینوں اور فوٹو گرافرز کی جانب سے بیگ اور جوتے کی وڈیو اور تصاویر بنانے پر برس پڑیں‘ میڈیا مالکان کے متعلق سخت الفاظ کا استعمال‘ عدالت میں بھی جانے کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز جب پنجاب اسمبلی میں حلف اُٹھانے کے بعد عظمیٰ بخاری باہر آئیں تو اس موقع پر فوٹو گرافرز اور ٹی وی کیمرہ مینوں نے انکی تصاویر اور وڈیو بنانا شروع کر دیں اسی دوران ایک ٹی وی کیمرہ مین نے جب انکی جوتی اور بیگ پر فوکس کیا تو اس پر عظمیٰ بخاری طیش میں آ گئیں اور کہا کہ آپ کچھ شرم کریں ہم کیا پہنتے ہیں یہ ہمارا معاملہ ہے کسی کو اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے اور میڈیا مالکان کو بھی چاہیے کہ وہ کچھ تمیز سیکھیں جب ہمارے اسمبلی میں آنے جانے کے انداز پر مبنی پیکجز میں بھارتی اور پاکستانی گانے چلائے جاتے ہیں تو ہماری کیا عزت رہ جاتی ہے‘ اگر اب کسی نے کوئی گانا چلایا تو میں اسکے خلاف عدالت میں بھی جاؤں گی۔

متعلقہ عنوان :