نگراں وزیراعظم کا پولیو مانیٹرنگ سیل کو فوری بحال کرنے کا حکم

اتوار 2 جون 2013 15:09

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2013ء) نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے پولیو مانیٹرنگ سیل کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل بہت عزیز ہے اسی وجہ سے حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیو مانیٹرنگ سیل کو فوری طور پر بحال کرکے تعلقہ اہلکاروں کو فوری کام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قبل حکومت نے پولیو مانیٹرنگ سیل ختم کردیا تھا جس پر عالمی اداروں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :