صنعت زار سرگودھا میں خسرہ، پولیو اور ڈینگی کے امراض سے بچاوٴ اور احتیاط کے حوالے سے آگاہی سیمینار

پیر 3 جون 2013 17:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3جون 2013ء) صنعت زار سرگودھا خسرہ، پولیو اور ڈینگی کے امراض کے بارے میں سیمینار منعقد ہوا ،منیجر صنعت زار حسین احمد گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس کا مقصد لوگوں میں ان بیماریوں کے بارے میں آگاہی مہم چلانا ہے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اگر ہم خود حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے اور دوسروں کو بھی بتائیں گے تو جلد از جلد ان بیماریوں سے نجات حاصل کرلیں گے جس طرح پاکستانی قوم نے ڈینگی سے مقابلہ کر کے اسے شکست دی ہے اسی طرح خسرہ کو بھی شکست دینی ہے ڈاکٹر طارق فوکل پرسن نے کہا کہ آنکھوں کا سرخ ہونا ناک سے پانی آنا اور بخار خسرہ کی علامت ہوسکتا ہے جس کے بعد سرخ دانے نکلتے ہیں پہلے سات دن بہت اہم ہوتے ہیں اس دوران اس بچے کو دوسروں سے الگ رکھنا ہوتا ہے ہمیں بچوں کو وٹامن اے کا نیلا کیپسول ہر چھ ماہ بعد ضرور دینا ہے اور اسی طرح سے اپنے بچوں کو ہر مرتبہ پولیو کے قطرے پلائیں مس ارم بتول نائب صدر سہارا تنظیم نے کہا کہ جو بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں وہ غذائی کمی اور بیماریوں کا شکار نہیں ہوتے لٰہذا ہر بچہ کو ماں کا دودھ ملنا اس کا حق ہے افتخا راحمد چیمہ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نے کہا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے کہ ہم حفاظتی تدابیر خود بھی اختیار کریں اور دوسروں کو بھی قائل کریں اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں ایگزیکٹو ڈسرکٹ آفیسر کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ ناصر محمود چیمہ نے کہا پوری دنیا میں سالانہ لاکھوں بچے خسرہ کا شکار ہوجاتے ہیں حفاظتی ٹیکہ لگنے کے بعد بھی بچے کو خسرہ نکل آتا ہے لیکن یہ خطرناک نہیں ہوتا اس وقت ترقی یافتہ ممالک میں ہزار بچوں میں سے ایک بچہ خسرہ سے فوت ہوتا ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک میں ہر چار میں سے ایک بچہ فوت ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع سرگودھا میں یکم جنوری سے اب تک 173کیس خسرہ کے سامنے آئے ہیں لیکن کوئی بھی بچہ فوت نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :