گرمیوں میں ڈینگی بخار کی روک تھام اور بیماری پر کڑی نظر رکھنے کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطوں میں رہنے کا فیصلہ،وفاقی سیکرٹری صحت کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس میں ڈینگی بخار کے بارے میں آگاہی

جمعرات 1 مارچ 2007 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2007ء) وفاقی وزارت صحت نے گرمیوں میں گرم مرطوب علاقوں میں ڈینگی مچھر سے ہونے والی بیماری پر کڑی نظر رکھنے کے سلسلہ میں صحت کے صوبائی محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور بیماری کی قبل از وقت تنبیہ کے نظام کے ذریعے ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری صحت انور محمود کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں ملک کے مختلف حصوں میں ڈینگی مچھر سے ہونے والے ڈینگی بخار کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں صحت کے قومی ادارہ کے پبلک ہیلتھ ڈویژن کے سربراہ ملیریا کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر اور کئی دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں خاص طورپر عوام میں بیماری کے بارے میں شعور اور آگاہی کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور صوبائی حکومتوں کو بھی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :