Live Updates

خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال جاکر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کے زخمی بھائی ،پولیو ٹیم کارضاکار کی عیادت

منگل 4 جون 2013 23:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4جون۔2013ء) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات ، ثقافت اور تعلقات عامہ، عظمت حنیف اورکزئی ڈائریکٹر اطلاعات بہرہ مندجان کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور گئے جہاں انہوں نے ہنگو میں قاتلانہ حملے میں قتل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کے ساتھ زخمی ہونے والے ان کے بھائی شاہ نواز خان اور بڈھ بیر میں پولیو ٹیم پر حملے میں زخمی خاتون کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر تک ان کے ساتھ رہے انہوں نے موقع پر موجود دونوں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات