کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرزکی کارروائی ،پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ گرفتار

بدھ 5 جون 2013 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5جون۔2013ء) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرزنے کارروائی کرکے پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈکو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کے دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں ، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز رینجرز ترجمان کے مطابق منگھو پیر میں رینجرز نے کارروائی کرکے پولیوٹیم پر حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ الیاس خان کو گرفتار کرلیا ۔

الیاس خان سلطان آباد کا رہائشی ہے ۔ اس کے دیگر ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ یادرہے کہ کچھ ہفتے قبل کراچی میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک پولیو ورکر خاتون کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :