خیبرپختونخوا کے مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

جمعرات 6 جون 2013 11:45

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2013ء) خیبر پختونخوا میں تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید تین کیس سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

تحصیل باڑہ کے رہائشی دو بچوں چار ماہ کے مہران اور دو سالہ الیاس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بنوں کے گاؤں بکا خیل کی دو سالہ غنیما اجمل پولیو حملے سے معذور ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں 2013ء کے دوران پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :